تلنگانہ اور ساحلی آندھراپردیش کے علاوہ رائل سیما میں مختلف مقامات پر
اعظم ترین درجہ حرارت آئندہ دو دنوں کے دوران معمول سے دو تا تین ڈگری زائد
رہے گا اور امکان ہے کہ درجہ حرارت42ڈگری رہے
گا۔آئندہ دو دنوں کے دوران ان علاقوں میں موسم خشک رہے گا اور تین علاقوں میں
اس ماہ کی 29اور30تاریخ کو ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔ساحلی آندھراپردیش اور رائل سیما میں مختلف مقامات پربارش ہوئی۔